گلگت(پ ر) محکمہ پلاننگ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے ک صوبائی حکومت کی کوششوں اور محکمہ پلاننگ کی اچھی حکمت عملی اورتمام محکمہ جات کے تعاون کی وجہ سے الحمدللہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق کی طرف سے جاری کردہ مکمل ترقیاتی بجٹ یعنی 15 ارب روپے کا استعمال ممکن ہوسکا جو کہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے اور مستقبل میں گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔ماضی میں جب بھی وفاقی حکومت سے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی بات کی جاتی تو یہی اعتراض لگتا تھا کہ پہلے دئیے گئے فنڈز کو تو مکمل طور پر استعمال کریں اس کے بعد مذید اضافے کا مطالبہ کریں،کسی حد تک یہ اعترض درست بھی تھا کیوں کہ ماضی میں مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 50تا 60فیصد ہی ہم استعمال کرسکتے تھے، ماضی میں مختلف وفاقی وزراء بھی یہی اعتراض اٹھاتے تھے کہ گلگت بلتستان کی حکومت 5سے6ارب روپے سے زیادہ ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کرسکتی،اس اعتراض کو سامنے رکھتے ہوئے محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات نے بہتر منصوبہ بندی اور حکمت عملی مرتب کی جس کی وجہ سے نہ صرف وفاق کی طرف سے ترقیاتی بجٹ میں تاریخ ساز اضافہ اور اس کا بروقت حصول ممکن ہوسکا بلکہ تعمیر و ترقی کا ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ پریس نوٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق کی طرف سے اجراء کردہ رقوم کا بروقت استعمال کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار اور مطلوبہ معیار کے مطابق اس کی تکمیل کو بھی ممکن بنایا جاسکا۔پاکستان کے تمام صوبوں میں گلگت بلتستان وہ واحد صوبہ ہے جس نے متواتر 2سال مکمل ترقیاتی بجٹ کا استعمال کو ممکن بنایاہماری اس کا میابی کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے اس سال بھی ہمارے ترقیاتی بجٹ میں تاریخ ساز اضافہ کیا ہے۔صوبائی حکومت کی طرف سے گڈگورننس کیلئے کیئے گئے چند ایک اقدامات درج ذیل ہے جس کی وجہ کام کی رفتار،معیار اور وفاق سے فنڈز کا حصول ممکن ہوسکا.
1۔وفاقی اداروں پلاننگ کمیشن اور فنانس ڈویژن اسلام آباد کے ساتھ مسلسل اور موئثر رابطوں کے زریعے پورا طلب کردہ ترقیاتی بجٹ کا حصول،
2۔
-2017-18 ADPمیں شامل تقریبا تمام سکیموں کی متعلقہ فورمز سے بروقت منظوری،
3۔ترقیاتی رقوم کا کم رفتار سکیموں سے تیز رفتار سکیموں کی طرف بروقت منتقلی جسکی وجہ سے ریکارڈ فنڈز کا استعمال یقینی بنایا جاسکا،
4۔ٹارگٹڈ اور مکمل ہونے والی سکیموں کیلئے پوری رقوم کا اجراء،
5۔موثرکوار ڈینیشن اور ریوو میٹنگز کے زریعے تمام محکمہ جات کی کارکردگی کا جانچنا اور بہتر بنانا،ان تمام اقدامات کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مکمل ترقیاتی بجٹ کا 100فیصد استعمال کو یقینی بنایا گیا،اس سے گلگت بلتستان انشاء اللہ ترقی کے نئے منازل طے کریگا اور ترقی کے رفتار میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام میں معاشی خوشحالی آئے گی اس سلسلے میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں،اس کے علاوہ موجودہ بجٹ کو حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن نے بھی سراہا ہے جو کہ خطے کی تعمیر وترقی کیلئے نیک شگون ہے۔
752









