وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا ہے اور ہم سب نے مل کر اس امن کی حفاظت کرنی ہے اور قائم رکھنا ہے۔ چند لوگ فساد چاہتے ہیں لیکن ہم نے مل کر باہمی اتحاد و اتفاق سے ناکام بنانا ہے۔ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے ذریعے اتحاد بین المسلمین اور بین الاضلاعی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد نظریاتی جماعت ہے۔ تعمیر و ترقی اور امن ہمیشہ سے ہماری جماعت کا ایجنڈا رہا ہے۔پاکستان کے عوام 2018کے انتخابات میں ناچ گانے، الزامات کی سیاست کرنے والے اور کرپٹ ٹولوں کو مسترد کریں گے اور مسلم لیگ ن کو کامیابی ملے گی۔ 10جولائی سے بلتستان کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ ہو گا۔ مسلم لیگ ن نے بلتستان میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ گلگت سکردو روڈ، بلتستان یونیورسٹی اورنئے اضلاع کا قیام،سکردو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جیسے اہم منصوبے ہمارے دور میں بنے ہیں۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں صرف لاہور میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ آکر گلگت بلتستان کو دیکھیں گلگت بلتستان میں تمام مفاد عامہ کے بڑے منصوبے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بنے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان میں میگا منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ نئے اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ای گورننس متعارف کرایا جارہاہے ادارے میں اصلاحات کئے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امراض قلب کا ہسپتال، کینسر ہسپتال، سیوریج کا نظام، ایل پی ایئر مکس منصوبہ، گلگت نلتر ایکسپریس وے، گلگت سکردو روڈ، بلتستان یونیورسٹی، سیف سٹی پروجیکٹ، ہنزہ، غذر اور چلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے کیمپسز کا قیام سمیت صفائی کے نظام کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کا قیام، عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے، انفراسٹرکچر کی بہتری اور گلگت بلتستان کو امن و امان کا گہوارہ بنانا یہ سب مسلم لیگ ن کے دور میں ممکن ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے پنجاب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں کو دوگنا کیا ہے۔ صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کو یقینی بنایا۔ صوبے کیلئے پہلے ایم آر آئی مشین حکومت پنجاب نے فراہم کیا۔ گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کیلئے کروڑوں روپے کی ادویات سالانہ فراہم کیا اداروں کے استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی تعاون فراہم کیا اور سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال کے قیام کیلئے خطیر رقم فراہم کی جس سے شہید سیف الرحمن ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس کا ٹینڈر ہوچکا ہے۔ کسی دوسری جماعت کو گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کی توفیق نہیں ہوئی گلگت بلتستان سیاست کرنے والے دیگر جماعتوں نے اس علاقے کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ایفاد پروجیکٹ گلگت بلتستان میں زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ایک انقلاب ثابت ہوگا اس منصوبے کے تحت مختصر مدت میں 84ہزار کنال زمین کو قابل کاشت بنایا جاچکا ہے۔ زمینوں تک سڑکیں تعمیر کی گئی ہے اور آبپاشی کیلئے پانی فراہم کیا گیا ہے۔حکومت نے غیر آباد زمینوں کو قابل کاشت بنایا ہے اور عوام کو تقسیم کررہی ہے۔ جو لوگ حق ملکیت کے جھوٹے نعرے لگارہے تھے ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ای گورننس کے تحت زمینوں کے انتقالات کا نظام کمپیوٹرائز کیا جارہاہے اور تھانہ کلچر کو بہتر بنانے کیلئے تھانوں کے نظام کو بھی کمپیوٹزائز کیا جارہاہے جس کے بعد آن لائن ایف آئی آر درج کرایا جاسکے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے کے بڑے ہسپتالوں کا نظام کمپیوٹرائز کررہے ہیں۔ صحت جیسے اہم شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کو فری کیا گیا ہے جس کیلئے حکومت وسائل فراہم کررہی ہے۔ کرپشن، اقرباء پروری کے دروازوں کو بند کردیا گیا ہے اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا گیاہے۔ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے فیصلے عوام کے منتخب حکومت کررہی ہے۔ ہماری حکومت سے قبل لوگ عوام کی خدمت نہیں بلکہ حکمرانی کررہے تھے۔ ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں اور پورے اختیارات کے ساتھ قوم کی فلاح و بہبود اور علاقے کی بہتری کیلئے عوام کا دیا ہو مینڈیٹ استعمال کریں گے۔ ہمارا ایجنڈ صرف حکومت میں رہنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری جماعت نظریاتی جماعت ہے۔ ملک میں تعمیر و ترقی کے منصوبے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں شروع ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سوشل میڈیا ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا کا مقصد مثبت اقدامات کو اجاگرکرنا اور امن کے فضاء کو فروغ دینا ہے۔ ہمارے مخالفین سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں۔ مختصروقت میں مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ایمبیسڈر کنونشن کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ہے جس پر ہم اپنی ماؤں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جماعت خواتین کو عزت دیتی ہے۔
707









