704

مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان خصوصا گلگت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے

گلگت(وجاہت علی) مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان خصوصا گلگت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔جتنا کام گزشتہ کئی سالوں میں نہیں ہوا اتنا کام ہم نے تین سال میں رک دکھایا ہے گلگت سکردو روڈ بلتستان یونیورسٹی سمیت کئی اہم منصوبے ہمارے ہیں یہ بات ممبر جی بی کونسل سلطان علی خان نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کئی وادیوں کو اضلاع کا درجہ دے دیا ہے۔جو ہمری کامیابی ہے انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں میرا حلقہ چھوربٹ کو نائب تحصیل کا درجہ دے دیا تھا اور ایک تحصیلدار بٹھایا تھا اس سے اج تک اس علاقے پت توجہ نہیں دی گئی ہیں کیونکہ چھوربٹ ایک انتہائی اہم حساس او ر دفاعی نوعیت کا علاقہ ہے وہاں کی عوام کی خواہش ہے کہ چھوربٹ کو سب ڈویثزن کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقے کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکے ہمارے قائد وزیر اعلی نے پورے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچایا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ ہمیں مایوس نہیں کرینگے اور چھوربٹ کے عوام کو سب ڈویثزن کا تحفہ دینگے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ گھانچے میں گائنی ڈاکٹر کے حوالے سے مسئلہ تھا مگر ایک گھانچے ایک جدید ہسپتال بن چکا ہے کچھ لوگوں نے چیف سیکریٹری کے بیان کو لے کر پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی اس وقت گھانچے کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ایک جدید ہسپتال بن چکا ہے جہاں پر تمام سہولیات میسر ہے۔اور وہاں کے عوام بہت خوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں