گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ جنوری 2018سے 30جون تک میونسپل کارپوریشن نے عوام اور مسافروں کی سہولت کیلئے میونسپل بس سٹینڈ جوٹیال میں 52لاکھ روپے سے مختلف سکیموں پر کا م شروع کر دیا ہے جس میں 10لاکھ روپے سے جنرل بس سٹینڈ میں 04واش روم،2 عدد تھنڈے پانی کے واٹر کولر پر کام جاری ہے جبکہ 27لاکھ روپے سے ٹرانسپورٹروں کیلئے 10نئے دفاتر پر کام شروع ہے اور 15لاکھ روپے سے چار دیواری پہ کام جاری ہے جبکہ میونسپل ایریا میں مسافروں اور راہگیروں کیلئے انتظار گاہیں آخری مراحل میں ہے اسکے علاوہ شہر میں چھوٹی ٹرانسپورٹ کیلئے 8اڈا جات مختلف مقامات پر بنائے گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر کو من گھڑت، ذہنی اخترا ع قرار دیکر تردید کر دی ہے الزام لگانے والے تصویر کا ایک رخ عوام کودیکھانے کی ناکام کو شش کی ہے جبکہ حقائق اس سے مختلف ہے میونسپل کارپوریشن عوام اور مسافروں کی خدمت کو اولین فریضہ سمجھ کر خدمات انجام دے رہا ہے جسکا عوام بخوبی آگاہ ہے اورخدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا انہوں نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے لگائے کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیکر مسترد کردیا،میونسپل کارپوریشن عوامی مسائل اور ٹرانسپورٹ برادری کے درینہ مشکلات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جبکہ مسافروں کیلئے الگ تھلک ٹھنڈے اور صاف ستھرے پینے کے پانی کیلئے واٹر کولر تنصیب کئے گئے ہیں اسکے علاوہ خواتین و حضرات کیلئے الگ الگ واش روم بنائے گئے ہیں،ٹرانسپورٹرز حقائق کو نہ جھٹلائیں تسلیم کریں،عوامی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن پہلے سے زیادہ فعال طریقے سے خدمات سر انجام دے گا
637









