716

پیمانے پر گیلیشئرز کے پگللاؤ کا عمل تیز،دیارے غذر میں پانی کی بہاو میں اضافے

گلگت(خصوصی رپورٹر) گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث بڑے پیمانے پر گیلیشئرز کے پگللاؤ کا عمل تیز،دیارے غذر میں پانی کی بہاو میں اضافے کے باعث ریورویوروڈ بہہ گیا جس کے باعث ریورویو روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر درجنوں نشیبی علاقوں میں زمینوں کا بڑے پیمانے پر کٹا و کا عمل جاری ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت گلگت میں وزیراعلیٰ ہاوس کے قریب ریوریو روڈ بھی بہاو کی ذد میں آکر بہہ گئی جس کے باعث ریور ویوروڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہونے لگا مال بردار گاڑیوں سڑک کی بندش کے باعث متاثر ہونے لگی جبکہ چھوٹی گاڑیوں کا رخ ڈومیال کے مرکزی سڑک موڑدیا گیا ہے ادھر محکمہ تعمیرات حالیہ دنوں ریوریورڈ پر میٹنلگ کا کام کررہا تھا تاہم مذکورہ مقام پر سڑک ایک بار پھر سے دریاکے زد میں آکر بہہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں