663

گلگت بلتستان میں امن قائم پاک فوج نے کیا ہے، پی ٹی ائی

گلگت(چیف رپورٹر) گلگت بلتستان میں امن قائم پاک فوج نے کیا ہے جبکہ ترقی اور ائینی حقوق عمران خان دے گا یہ بات علماء ونگ پی ٹی ائی گلگت بلتستان کے رہنماء شیخ رحمت حجتی نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں سے جو امن قائم ہوا ہے وہ عوام اور پاک فوج کی وجہ سے قائم ہے اور اس کا کریڈٹ ریاستی اداروں کو جاتا ہے اس میں ن لیگ کا کوئی کردار نہیں ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اج تک گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دیا ہے انھوں نے صرف عوام کو بے وقوف ہی بنایا ہے گلگت بلتستان کے ائینی حقوق کا مسئلہ جب عمران خان وزیر اعظم بنے گے تو وہ حل کرسکتے ہیں باقی سب عوام کو ائینی حقوق کے حوالے سے بے وقوف بنا رہے ہیں۔اس ملک کا اخری امید عمران ہے جو ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی کرسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں