گلگت(سپیشل رپورٹر)
۔15حکومتی ممبران کی اجلاس میں عدم حاضری پرسپیکر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اور وزراء اجلاس کو اہمیت نہیں دیتے ہیں اور اسمبلی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے میں وزراء توجہ نہیں دیتے ہیں اس لئے اسمبلی کے سابقہ فیصلہ جات پر عملداری رپورٹ ایوان میں پیش کرنا بھیس کے آگے بیم بجانے کی مترادت ہونے پر فیصلہ جات کی تفصیل ایوان میں پیش کرنے کا سلسلہ ختم کردیاہے۔اسمبلی اجلاس میں صرف7حکومتی ممبران شریک تھے اور اجلاس کے دوران 2دوفعہ کورم ٹتے ہوئے بچ گیااجلاس کے دوران وزیر بلدیات ایوان سے باہر جارہے تھے جس سپیکر نے وزیربلدیات کو باہر جانے کے موقع پر کہا کہ فرمان صاحب آپ واپس آجائے ایسانہ ہوکہ میرے ساتھ صرف دو ممبران ہی رہ جائیں گے۔
712









