547

200سے زائد سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کا فیصلہ

گلگت(مہتاب الرحمن) صوبائی حکومت نے محکمہ ورکس کے زیر کنٹرول 200سے زائد سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی تمام تر کاغذی کاروئی مکمل کرلی گئی ہے سرکاری زرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں موجود200سے زائد سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں سے صرف 40ریسٹ ہاؤسز فعال ہیں باقی تمام ریسٹ ہاؤسز بند پڑے ہیں جن کو پرائیویٹ پاٹنر شب کے زریعے فعال بنانے کے لئے قائم حکومتی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا ہے اور رواں سال کے آخر تک ان ریسٹ ہاؤسز کو پرائیویٹ پاٹنرشب پر دئے جائیں گے۔سرکاری زرائع نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کے سہولیات کے لئے ان ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان ریسٹ ہاؤسز میں تعینات سرکاری ملازمین کے بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔اور کمیٹی کے سفارشات پر ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں