677

ایف ڈبلواو نے پسن ٹو ہسپر ہائی وے کی تعمیر کی پیش کش

گلگت(خصوصی رپورٹر) ایف ڈبلواو نے صوبائی حکومت کو پسن ٹو ہسپر ہائی وے کی تعمیر کی پیش کش کردی ہے،معتبر زرائع کے مطابق ایف ڈبلو او کے ڈائریکٹر جنرل افضال احمد نے گلگت بلتستان حکومت سے پیش کش کردی ہے کہ سیاحت اور سی پیک کے اعتبار سے نہایت اہمیت کے حامل نگر پسن ٹو ہسپر ہائی وے کی تعمیر ایف ڈبلواو کریگی اور گلگت بلتستان حکومت کے پاس اگر فوری طور پر وسائل کی کمی ہے تواس سٹرک کی تعمیر کے تمام اخراجات ایف ڈبلو او کریگی اور گلگت بلتستان حکومت انہیں بعد میں ادا کرسکتی ہے تاہم گلگت بلتستان حکومت نے اس روٹ کی تعمیر کے لئے کوئی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں