گلگت(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ جہانزیب اور رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضلع غذر کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے۔سیاحت کے حوالے سے ضلع غذر بہت اہمیت کی حامل ہے مگر حکومت کی عدم توجہ سے باعث غذر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ غذر روڈ کی تعمیر میں حکومت کیو ں سنجید نہیں ہے ہمیں بتایا جائے غذر کے حوالے سے حکومت انتی بدنیتی کا مظاہر ہ کیوں کرہی ہے،اذان سے بات چیت کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے کہا کہ ملک کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں غذر کے غیور عوام نے دی ہے اس کے باوجود غذر کو نظرانداز کرنا ہمارے شہد ا اور نشان حیدر کی توہین ہے حکومت اگر غذر وڈ تعمیر نہیں کرسکتی ہے تو کھڈے ہی بھر دے تاکہ عوام کو سفری سہولیات میں آسانی ہوسکے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے اگر غذر کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا تو عوام سٹرکوں پر نکل آئیں گے ہمیشہ سے ضلع غذر کے تعمیروترقی کے حوالے سے حکومت نے نظرانداز کیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی پوری اے ڈی پی غائب ہے جس کا کوئی پتہ ں نہیں ہے حکومت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو بھی روک کر ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے جس کے حوالے سے جلد لاحہ عمل طے کریں گے۔
665









