657

وفاق کا 56 ارب سے زائد لاگت کا 15 میگا واٹ تانگیر پن بجلی کا منصوبہ منظور

گلگت ( پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی بھرپور نمائندگی کا نتیجہ۔ وفاق کا 56 ارب سے زائد لاگت کا 15 میگا واٹ تانگیر پن بجلی کا منصوبہ منظور۔ چلاس روشنیوں کا شہر بنے کے سفر پہ گامزن۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات کے تحت منعقد ھونے والے سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ضلع دیامر کے تحصیل تانگیر میں 15 میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے کو منظور کر لیا جائے کیونکہ کہ عوام کو مشکلات درپیش ھیں۔
یاد رھے کہ اس نام کے منصوبے کو ترقیاتی منصوبوں کی لسٹ سے نامناسب قرار دے کر خارج کیا گیا تھا۔ مگر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے علاقے کو درپیش بجلی کی قلت سے آگاہ کیا اور بھر پور وکالت کی کہ اس منصوبے کو علاقے کی عوام کی فلاح و بہبود کی ِخاطر منظور کیا جائے اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنایا جائے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی موثر نمائندگی کے باعث وفاقی حکومت نے 15 میگا واٹ تانگیر بجلی کے منصوبے کو ترقیاتی منصوبوں میں دوبارہ منظور کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں