گلگت(چیف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے وزراء اور مشیروں کے فوج سمیت وزیر اعلی نے ایک مجرم کے استقبال کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا 50سے زائد سرکاری گاڑیاں اور نیٹکو کے بسوں کو لے کر لاکھوں کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے نیب ایف ائی اور اور سیکورٹی ادارے وزیر اعلی اور وزراء کے خلاف ایکشن لے یہ بات پی ٹی ائی کے رہنما ء فاروق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ مجرم نواز شریف کے خلاف وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے بجٹ پر ڈاکہ مارتے ہوئے لاکھوں روپے اپنے کارکنوں کو دے دیئے جبکہ اس کے علاوہ کئی سرکاری گاڑیاں جو نوازشریف کے استقبال کے لئے اج لاہور روانہ ہوچکے ہیں یہ کرپشن کی سب سے بڑی مثال ہے نام نہاد وزیر اعلی نے اعلان کیا تھا کہ ہر کارکن اپنے خرچے پر جائے گا لیکن دوسری طرف خزانے کا منہ کھول دیا اور عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ کو ایک چور کے استقبال کے لئے خرچ کررہا ہے نیب کہاں ہے فوری طور پر ایکشن لے اور چیف سیکریٹری اس حوالے سے فوری طور پر انکوائری کرائے اور سرکاری خزانے کو اس طرح بے دریغ طریقے سے لوٹنے والوں کا محاسبہ کرے ورنہ عوام بہت جلد ان کا احتساب کرینگے۔
692









