676

وزیر اعظم پاکستان کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد حسن سپریم ایپلٹ کورٹ میں پی

گلگت (وجاہت علی)توہین عدالت کیس,میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد حسن سپریم ایپلٹ کورٹ میں پیش ہوگئے.جبکہ دیگر تین ملزمان کو الیکشن کے بعد پیش ہونے کا حکم دے دیا.سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے ارڈر 2018 کے حوالے سے طلب کرنے پر چار ملزمان پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا جس پر نیب لاہور نے فواد حسن,فواد کو کل پیش کرنا تھا لیکن پی ائی اے کی ٹکٹ نہ ملنے پر وہ پیش,نہیں,ہوسکے تھے اج نیب لاہور کے حکام کے ہمراہ فواد حسن فواد سپریم ایپلٹ کورٹ میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ بیمار ہونے کی وجہ سے بائی روڈ سفر نہیں,کر سکتا تھا جبکہ بائی ائر ٹکٹ نہیں ملا جس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکا جس پر عدالت نے کہا کہ نیب حکام,کو,بتانا چاہیئے تھا کہ بیماری ہے مگر انھوں نے ٹکٹ کا بتایا عدالت نے استفسار کیا کہ جب ارڈر 2018 کے حوالے سے بلایا تو اپ کیوں نہیں ائے اس پر انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کے ہدایات کا پابند ہوں جو مجھے حکم ملے گا,وہ بجا لاوں گا بحیثیت فواد حسن میرا ارڈر 2018 میں کوئی کردار نہیں تھا جس پر طویل بحث کے بعد عدالت میں فواد حسن کے معافی مانگنے پر معاف کردیا جبکہ دیگر وفاقی سیکریٹری لاء کرامت نیازی سیکریٹری کشمیر افئیرز اکبر درانی اور وزیر اعظم کے سپیشل ایڈوائزر بیرسٹر ظفر اللہ کو طلب ان کے وکیل کے استدعا پر الیکشن کے بعد پیش ہونے کا حکم جاری کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں