سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ سکردو روڈ کے منصوبے پر 60ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں اس کے باوجود بعض لوگ انگلیاں اٹھانے سے باز نہیں آ رہے ہیں ہم تنقید سے گھبرانے والے نہیں تا ہم تنقید کرنے والے ہماری اصلاح بھی کریں تنقید برائے اصلاح کو خندہ پیشانی کے ساتھ تسلیم کریں گے سکردو میں موبائل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان میں دو نئے اضلاع بنائے ، بلتستان یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا ، سکردو روڈ کی تعمیر شروع کی ، شہر کی سڑکیں پختہ کی گئیں اس کے باوجود بعض لوگ صرف تنقید کر رہے ہیں گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت دی ہے ہم عوامی کی خدمت کیلئے خود کو وقف کر دیں گے جھوٹ ، دھوکہ دینا اور کسی کی پگڑی اچھالنا ہماری سیاست نہیں ہے ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے مجھے بیرون ملک جانے کیلئے چار مرتبہ پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے کہا کہ میں عوام کے درمیان رہنا پسند کروں گا عوام کی خدمت کرنے کیلئے بیرون ملک نہیں گئے اگر میں چاہتا تو میں بھی بیرونی دورہ کر سکتا تھا مہینے میں 22دن اپنے حلقے میں گزارتا ہوں صرف 7دن گلگت میں بیٹھتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت کتابیں فراہم کی گئیں انہوں نے کہا کہ کچورا پل کا ایک رسہ ٹوٹنے کے باعث بھاری گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اس لئے سکردو شہر میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہو گیا ہے 14اگست کو نیا پل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا پھر کبھی کوئی بحران نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ سکردو سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح 60 سے 62فٹ تک کم ہو گئی ہے اس لئے عوام کو پانی کے استعمال میں احتیاط کرنے کی اپیل کرتا ہوں بے جاء پانی کے استعمال سے مزید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سکردو میں موبائل ہسپتال کا قیام صوبائی حکومت کا ایک عظیم کارنامہ ہے ہم عوام کو تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں بلتستان میں جرائم کی شرح بہت کم ہے ، ڈی آئی جی ایس ایچ اوز کو صرف احترام انسانیت کا درس دیں ، کمشنر بلتستان ڈویژن حمزہ سالک نے کہا کہ بلتستان میں بڑی تیزی سے ترقی ہو رہی ہے پچھلے ادوار میں بلتستان کو ترقیاتی امور میں نظرانداز کیا گیا اب گلگت اور دیامرمیں جو کام ہو رہا ہے وہ بلتستان میں بھی ہو رہا ہے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ بلتستان میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت بڑے اقدامات کر رہی ہے کئی منصوبے زیرتکمیل ہیں کئی سکیموں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
703









