گلگت (پ-ر)گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت اشرف عشورصدر منعقد ہوا جس میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور محکمہ اطلات کی اب تک کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی بہت جلد چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کر کے تمام تفصیلات سے آگاہ کرئنگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جی بی این ایس محمد اشرف عشور نے کہا کہ محکمہ اطلاعات اخباری مالکان کو ایک دوسرے سے لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ ان تمام صورت حال میں مشراطلاعات کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے اور کہا کہ گلگت بلتستان نیوز پیپرزسوسائٹی کے تمام ممبران میں کوئی احتلافات نہیں ہم اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ متعلقہ اداروں کو ارسال کرچکے ہیں اور کہا کہ چیف سیکرٹری سے ملاقات کے بعد آئندہ کے لحہ عمل کا اعلان کرئنگے جس پر تمام ممبران نے اعتماد کا اظہار کیا #
712









