672

سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے غذر، بلتستان و دیامر سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر غذر ، ڈزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی ہیں، وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے غذر، بلتستان و دیامر سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی اور امداد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈزاسٹر منیجمنٹ اور محکمہ تعمیرات کو بحالی کو تیز کرنے اور شاہراہوں کی فوری بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں