686

شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے دو گھرانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے

غذر—— گزشتہ شپ شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے دو گھرانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں گھروں کے اندر سیلاب کا ملبہ جمع ہوچکا ہے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے سیلابی ریلے سے شیر قلعہ میں سینکڑوں کنال اراضی پھلدار اور غیر پھلدار درخت صفحہء ہستی سے مٹ چکے ہیں متاثرین کی کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں جس سے غریب عوام کو لاکھوں کا نقصان پہنچ چکا ہے شیر قلعہ کے متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر جی بی سے اپیل کیا ہے کہ شیر قلعہ میں ہونیو الے نقصانات کا فوری آزالہ کیاجائے اور متاثرین کی مالی مدد کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ شیر قلعہ میں جو گھر تباہ ہوئے ہیں ان کی فوری آبادکاری کا بندوبست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں