662

مجسٹریٹ درجہ اول تحصیل دنیور اقبال جان کی جانب سے دنیور بازار میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن. سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے ہوٹل مالکان، سبزی منڈی کے

گلگت—- گلگت مجسٹریٹ درجہ اول تحصیل دنیور اقبال جان کی جانب سے دنیور بازار میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن. سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے ہوٹل مالکان، سبزی منڈی کے مالکان، تندور مالکان اور حجام والوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے. تفصیلات کے مطابق مجسڑیٹ درجہ اول تحصیل دنیور اقبال جان نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ دنیور بازار میں اچانک چهاپہ مارا.غیر معیاری،زائد المیعاد اشیاء صفائی کا خیال نہ رکھنے والے اور سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے.دوسری جانب مجسڑیٹ اقبال جان نے موقع پر سرکاری نرخ ناموں پر عمل نہ کرنے والوں اور صفائی کا خیال نہ رکھنے کے سخت سے سخت ایکشن لینے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوے کہا مستقبل میں اس قسم کی خلاف ورزیوں سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے حوالات کی سیر کروائی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں