
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے احکامات دیئے ہیں۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے سیلاب متاثرین کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی گئی اور جو گھر متاثر ہوئے ہیں ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بارگو سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے بروقت اقدامات کئے ہیں پہلی مرتبہ حکومت نے پالیسی بنائی ہے جس کے تحت قدرتی آفات میں جانی نقصان کا معاوضہ 48گھنٹے میں گھر کی دہلیز پر فراہم کیا جارہاہے اس دفعہ اللہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں بارگو کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کیا گیا جس سے اس علاقے کو بہت نقصان پہنچا باہر سے آئے ہوئے لوگ بارگو میں انتشار کی سازش کرسکتے ہیں لیکن بارگو کے عوام اپنے روشن مستقبل کےلئے تمام سازشوں کو مسترد کریں۔ بارگو کے عوام نے آپس کی تلخیاں ختم کرکے جس طرح بھائی چارگی قائم کیا ہے وہ ایک مثال ہے۔ آپس کے تلخیوں کی وجہ سے ماضی میں بارگوکی تعمیر و ترقی نہیں ہوسکی ہم نے اپنے بہتر اور محفوظ مستقبل کےلئے اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی کو قائم رکھنا ہے کوئی بھی مذہب انتشار کا درس نہیں دیتا دین اسلام امن و بھائی چارگی کا مذہب ہے۔ جو لوگ بارگو کے امن کےخلاف بات کریں ان کو سب نے مل کر مسترد کرنا ہے ۔ ہماری جماعت کا مشن امن اور ترقی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بارگو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی کےلئے احکامات دیئے ہیں ڈیزاسٹرمینجمنٹ، انتظامیہ سمیت تمام ادارے کام کررہے ہیں۔ بہت جلد تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کےساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بارگو میں ایک کلو میٹر روڈ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے دیہاتوں کو ملحق پلوں کے بجائے آر سی سی پلوں سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بہت سے دیہاتوں میں آر سی سی پل تعمیر کئے جارہے ہیں۔ بارگو کو بھی آر سی سی پل کے ذریعے مین شاہراہ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ زرعی اعتبار سے ذرخیز علاقے سے منڈی تک رسائی کو ممکن بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر بارگو واٹر سپلائی سکیم اور پرائمری سکول کا ٹینڈر ایک ہفتے میں کرانے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ بارگو جیسے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے جدید موبائل ہسپتال خریدے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بارگو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر متاثرین کے مسائل سنے اور مسائل دور کرنے کےلئے احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متاثرین سیلاب میں امدادی اشیاءبھی تقسیم کئے۔










