گلگت(ازان نیوز) صو با ئی حکومت دہشتگردی کو روکنے میں مکمل طو ر پر ناکام ہوچکی ہے پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرکے دیامرکو دہشتگر دی سے پاک کرے دیامر کے منتخب ممبران اسمبلی فوری طور پر مستعفی ہوجائے یہ بات انصاف سٹوڈنٹس گلگت بلتستان کے رہنماء راجہ ظہیر ولی نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ کچھ دہشت گرد پورے دیامر سمیت گلگت بلتستان کے ترقی اور روشن چہرے کو بدنام کروانا چاہتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف پاک فوج اپریشن کرے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود ابھی تک خاموشی معنی خیز ہے ہمیں ان لوگوں کو اپنے اندر سے نکال باہر کرنا ہوگا جو ایسی حرکتوں کی وجہ سے گلگت بتلستان کی ترقی کے دشمن بنے ہوئے ہیں َ
732









