وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اپنی روایات میں رہتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ صوبے کی پہلی وومن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری مل چکی ہے ڈیڑھ ارب کامنصوبہ منظور ہوچکا ہے۔ آئندہ سال جون سے قبل وومن یونیورسٹی کو فعال کیا جائے گا۔ بلاتفریق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تعمیر و ترقی کے میگا منصوبے شروع کئے گئے ہیں عوام کی خدمت ہماری جماعت کامنشور ہے ہم خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہواہے جو ہمارے حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت کی رونقیں بحال ہوئی ہیں صوبے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملا ہے جس سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں ہیں۔ خواتین کو بااختیار اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔ہنر مند خواتین حکومت کے اس منصوبے سے استعفادہ حاصل کریں۔ خواتین کو بااختیار بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت میں خواتین کیلئے الگ پارک تعمیر کیا جارہاہے جو آخری مراحل میں ہے دارالامان کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے۔ خواتین کی حراسمنٹ کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی قوانین بنائے گئے ہیں۔ خواتین کو اپنی روایات میں رہتے ہوئے بااختیار بنانے کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے اور انہیں عزت دی جاتی ہے۔صوبائی حکومت نے خواتین ہنر مندی کی تربیت دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں متعلقہ اداروں کے تعاون سے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صاف پینے کا پانی عوام کا حق ہے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں میگا پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔ سلطان آباد کیلئے 30کروڑ کی لاگت سے صاف پانی کامنصوبہ شروع کیا گیا ہے اور 44کروڑ کی لاگت سے آر سی سی پل تعمیر کیا جارہاہے جو ٹینڈر کے آخری مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان نے پہلی مرتبہ خصوصی افراد کا ڈیٹا جمع کیا ہے تاکہ خصوصی افراد کو کارآمد شہری بنایا جاسکے اس حوالے سے ایسے خصوصی افراد جو ملازمت کرسکتے ہیں ان کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ایسے خصوصی افراد جو ملازمت نہیں کرسکتے ان کووظیفہ مقرر کیا جائے گا تاکہ باعزت زندگی گزار سکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پہلی مرتبہ دیامر میں سکولوں کو نقصان پہنچانے کیخلاف علمائے کرام اور دیامر کی سول سوسائٹی نے مزاحمت کیا علم دشمنوں کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دیامر جرگہ کا کردارقابل تحسین رہاہے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس نے انتہاء پسندوں کا مقابلہ کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا قوم کے ایسے سپوت جنہوں نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی قوم باہمت اور بلند حوصلے والی قوم ہے ہم سب نے مل کر منفی قوتوں کا چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے دور دراز علاقوں میں عوام کو جدید بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موبائل ہسپتال کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ جدید ٹیسٹ اور علاج معالجے کی سہولت دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کو ان کے دہلیز پر فراہم کئے جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گوہر آباد یوتھ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے دیامر کی تعمیر و ترقی اور احساس محرومی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں میگا منصوبے شروع کئے گئے ہیں کئی سالوں سے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کرایا گیا ہے۔ تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے قومیت اور علاقایت کے تعصبات سے بالاتر ہوکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ قومیت اور علاقایت کے نام پر سیاست کرنے والے تعمیر و ترقی کو کبھی عملی جامعہ نہیں پہنا سکتے ہیں۔ سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے جو انتہائی معتبر اور پیغمبرانہ پیشہ ہے ہم خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ ہماری جماعت منافقت کی سیاست نہیں کرتی۔ تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے جس کو عملی جامعہ پہنایا جارہاہے۔










