گلگت (پ۔ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نےپیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن,ضلع سکردو اور میڈیاسیل,سوشل میڈیاسیل, الیکٹرانک میڈیا سیل,میڈیا کواڈنیٹرز اور میڈیا مانیٹرنگ سیل گلگت بلتستان اور ذیلی تنظیموں کو تحلیل کر دیا ہے۔ بلتستان ڈویژن اور ضلع سکردو کی تنظیموں کی تحلیل کا مقصد بلتستان ریجن میں پیپلز پارٹی کو پہلے سے زیادہ منظم,فعال اور مظبوط بنانا اور نئے جوش و جذبے کے ساتھ تحریک حق ملکیت و حق حاکمیت کو آگے بڑھانا اور عوامی ایشوز کے لئے بھرپور آواز بلند کرنا اور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہے۔نئی تنظیم سازی بہت جلد کی جائے گی۔اسکے ساتھ پیپلز پارٹی کے میڈیاسیل, سوشل میڈیاسیل, مانیٹرنگ سیل,میڈیا کواڈنیٹرز اور الیکٹرانک میڈیا سیل کی صوبائی اور تمام ذیلی تنظیموں کو تحلیل کردیا ہے اس اقدام کا مقصد شعبہ اطلاعات کو پہلے سے زیادہ فعال,وسیع اور بہتر بنانا ہے تاکہ پارٹی منشور اور ترجیحات کو بروقت اور بہترین انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے اور گلگت بلتستان کے اہم عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ صوبائی حکومت کے عوام دشمن اقدامات,کرپشن,اقربا پروری, میرٹ کی پامالی اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے خلاف میڈیا پر موثر انداز میں آواز اٹھائی جاسکے اور عوام میں آگہی پیدا کی جاسکے۔نئی تنظیم سازی بہت جلد مشاورت سے عمل میں لائی جائے گی۔
680









