گلگت (پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ سے چین کے صوبے سنکیانگ سے آئے وفد نے ملاقات کی اور دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔ چینی وفد کی نمائیندگی چینی صوبے سنیکیانگ کے ایڈوائزر یانگ ژامن کر رہے تھے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور حکومت چین کی جانب کیئے جانے والے تعاون کو سراہا۔ یاد رہے کہ حکومت چین نے گلگت بلتستان کی حکومت کو مختلف شعبوں میں تعاون کی پیش کش کی تھی جس میں زراعت، صحت، امن و عامہ سر فہرست ہیں۔ وفد اپنے ساتھ ساڑھے 9کروڑ روپے مالیت کا سامان لے کر آیا تھا جو کہ حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ وفد نے 3موبائل ہسپتال، 50موٹر سائیکلیں اور 200بلٹ پروف جیکٹس حکومت گلگت بلتستان کو دی ہیں۔ گزشتہ دنوں وفد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کا بھی دورہ کیا اور محکمہ صحت کے ساتھ ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیئے اور صحت کے شعبے میں وسیع تر تعاون پر آمادگی بھی ظاہر کی۔
720









