سکردو(چیف رپورٹر)سکردو عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شبیر مایار اور آصف ناجی سکردو میں گرفتارعوامی ایکشن کمیٹی کے ان رہنماوں کے گرفتاری کے خلاف بی ایس ایف، بی وائی ایف، بی وائی اے، اور عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی سٹی تھانہ سکردو سے یادگار شہداء تک لایا گیا یاد گار شہداء پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقریرین نے شبیر مایار اور آصف ناجی کے گرفتاری کی سخت مذمت کیا اور کہا گلگت بلتستان کے صوبائی گورنمنٹ بوگھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے گلگت بلتستان کے حقوق مانگنے والوں کو بلاجواز گرفتار کر کے انکے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں انکا مزید کہنا تھا اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان کے حقوق مانگنے والوں کو پابندِ سلاسل کیا جا چکا ہے مگر اب وقت بدل چکا ہے اب اس قوم کو دڑا دھمکا کر حقوق مانگنے سے کوئی نہیں روک سکتا یاد رہے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شبیر مایار اور ایڈوکیٹ آصف ناجی کو اس سے پہلے شیڈول فور میں ڈالا ہوا تھا۔
707









