716

گلگت شہر میں صرف علامہ اقبال ٹاؤن (کنوداس) میں جدید طرز کے میٹر نصب کئے جس کے بعد بجلی کے بلوں کی وصولی میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ھوگیا اور بجلی چوری کا مسلہ بھی مکمل طور پر ختم ھوا۔

محکمہ برقیات نے گلگت شہر میں صرف علامہ اقبال ٹاؤن (کنوداس) میں جدید طرز کے میٹر نصب کئے جس کے بعد بجلی کے بلوں کی وصولی میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ھوگیا اور بجلی چوری کا مسلہ بھی مکمل طور پر ختم ھوا۔ گلگت شہر کے تمام محلہ جات میں یہ میٹر نصب کئے جائیں تو بجلی چوری کی سو فیصد روک تھام ھوگی اور موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو پایا جاسکے گا سب سے بڑھ کر بلوں کی وصولی کا نظام بھی ٹھیک ھوجائے گا اس سب سے بڑھ کر لوگ بجلی چوری سے باز آئینگے گلگت میں چوری کی بجلی سے کھانا پکانا اور پانی گرم کرکے وضو اور غسل کرکے نماز کی ادائیگی میں بہت سے لوگ کوئی حرج نہیں سمجھتے جس کی وجہ سے گلگت شہر موسم سرما میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ھوجاتا ھے ۔محکمہ برقیات اور صوبائی حکومتوں کو گلگت شہر میں جدید میٹرز نصب کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں