696

گلگت بلتستان میں قیام امن سے علاقے میں تعیروترقی کے ایک سنہرے دور کاآغاز ہوا ہے

گلگت(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں قیام امن سے علاقے میں تعیروترقی کے ایک سنہرے دور کاآغاز ہوا ہے ماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میں ہم سب کو ملکر اتحاد بین المسلین اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ایک دوسرے کے دست بازوں ہونے کی ضرورت ہے اسلامی ایام میں صرف عظیم ہستوں کے عظیم کارناموں کو نہ صرف یاد کرنا ہے بلکہ ان کی تعلیمات پر ہمیں عمل پیراہونے کی ضرورت ہے اذان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سملم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے بھرپورجدوجہد کی جس کے بدولت آج دنیابھر میں گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ کے طور پر معتارف ہورہا ہے علاقے میں قیام امن کے باعث تعمیروترقی کے ایک سنہرے دور کا آغاز ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے دئے اور آرڈر2018کے زریعے گلگت بلتستان کو بااختیار کیا ہے جس کے باعث آج گلگت بلتستان اسمبلی بااختیار ہوگئی ہے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بعض مخالفین حکومت پر بے جا تنقید کرکے اپنی سیاسی دوکان چمکانے کی کوشش کرتے ہیں مگر عوام ایسے عناصر کے ماضی اور حال سے بخوبی آگاہ ہیں گلگت بلتستان کے عوام سمجھتے ہیں تعمیروترقی سمیت علاقے میں قیام امن اور شفاف بنیادوں پر ملازمین کی بھرتیوں کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو تاریخی اقدامات کئے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں