706

محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات،شیڈول فور میں شامل افراد کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی عائد

گلگت(خصوصی رپورٹر) محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات،شیڈول فور میں شامل افراد کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی عائد،بغیر شناختی کارڈ کے ضلع غذر میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ماہ محرم میں سکیورٹی انتظات کے پیش نذر ضلع غذر میں بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہ دینے سمیت شیڈول فور میں شامل افراد کی نقل وحمل کی سخت نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ شیڈول فور میں شامل افرادپر مجاس میں خطاب پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ ضلع غذر کی حدود میں بغیر شناختی کارڈ کے داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔دوسری طرف صوبائی ہیڈکواٹر گلگت میں سیف سٹی کے زریعے تمام حساس مقامات کی کڑی نگرانی کے لئے پولیس اہلکاروں کو سیف سٹی میں چوکس کردیاگیا ہے جہاں سے شہر کے حساس مقامات کی مانیٹرینگ سمیت جلوسوں کے گزرگاہوں پر بھی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں