گلگت(خصوصی رپورٹر) گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی،سیاسی اور دینی جماعتوں سے مشاروت شروع،وفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پر فوری ردعمل دینے کے لئے رابطے تیز کرلئے گئے۔عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے اذان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اگر گندم سبسڈی ختم کرنے یا گندم کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش کی تو سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ وفاقی حکمران جو ظلم کررہے ہیں وہ کامی ہے مذید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے گندم سبسڈی سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی عوام کا بنیادی حق ہے گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی ظالمانہ فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو حکمران ہمارے ماضی کے احتجاج کو بھول جائیں گے۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو بیڑھ بکریاں نہ سمجھے ہم ایک قوم ہیں ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہونے دیا جائے حکمران اپنی ظالمانہ اقدامات گریز کریں ورنہ حکومت کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے لئے رابطہ مہم شروع کیا ہے اور اس حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواہے جلد اس حوالے سے لاحہ عمل طے کریں گے انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے بھی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کے موقف کی تائید کی ہے اور ہمارے جدوجہد میں شامل ہوجائیں گے۔
659









