637

مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت نے آرڈر2018کے تحت گلگت بلتستان میں ہرقسم کے ٹیکسز پر پانچ سال کے چھوٹ دیدی ہے اگر آرڈڑ2018کی خلاف ورزی کی گئی تو گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے وفاقی حکومت کے خلاف سخت ردعمل سامنے آئیگا

گلگت(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیربلدیات فرمان علی رانا نے اذان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ کو گلگت بلتستان کے عوام کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے تبدیلی سرکار نے اگر گندم کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو بھرپورمذاحمت کریں گے۔مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت نے آرڈر2018کے تحت گلگت بلتستان میں ہرقسم کے ٹیکسز پر پانچ سال کے چھوٹ دیدی ہے اگر آرڈڑ2018کی خلاف ورزی کی گئی تو گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے وفاقی حکومت کے خلاف سخت ردعمل سامنے آئیگا۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے گندم سبسڈی برقرارکھنے کے لئے بجٹ میں خصوصی گرانٹ مختص ہے اگر جبٹ میں کٹوتی کی گئی یا گندم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان وزیراعظم سے ملاقات میں گندم سبسڈی سمیت ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں کٹوتی پر بات کریں گے۔گندم سبسڈی گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے جو کہ سابق وفاقی حکومت نے گندم سبسڈی برقراررکھا ہے جس میں کمی کرنے سے عوام میں سخت مایوسی پھیل جائیگی۔وزیربلدیات نے کہا تحریک انصاف کی مرکزی حکومت عوام سے ڈیم فنڈ کے نام پر دوکھہ کررہی ہے ڈیم چندے سے نہیں بیائے جاتے ہیں ڈیم بنانے کے لئے پالیسیز بنائی جاتی ہے۔ملک میں غریبوں کو سہولیات دینے کی دعویدار تبدیلی سرکارنے ہرقسم کی اشیاء مہنگی کرکے غریبوں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں