671

تر قیا تی کاموں میں کرپشن کی ریکاڈر تو ڑ دی اور پاکستان تحر یک انصاف وفاقی حکومت کی طرح گلگت بلتستان میں بہت جلد کارروائی کر کے کرپشن میں ملوث وزراء اوربیرو کریٹس کو جیل بھیج دیا جا ئے گا۔

گلگت (سپیشل رپورٹر)تحر یک انصا ف گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء گلا ب شا ہ آ صف نے میڈ یا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم سبسڈی کے سلسلے میں صوبائی حکومت منافقت کررہی ہے عوامی ایکش کمیٹی والے جلدی بازی نہ کریں ہم خود بھی عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ ہیں تحریک انصاف کا وفاق میں حکومت سمبھالتے ابھی ایک ماہ ہوا ہے کم سے کم چھ ماہ تک انتظار کیا جائے وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے تمام مسائل سے اگا ہیں اور وزیر اعظم گلگت بلتستان کیلے بہت کچھ کرنا چاہتا ہے پچھلے ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے لیکن اب پی ٹی آئی کی حکومت جی بی کے درینہ مسائل حل کرنا چاہتی ہے تو ن لیگ کی صوبائی حکومت گندم سبسڈی کے نام پر عوام کو ایجی ٹیشن کی طرف اکسارہی ہے اور حالات کو خراب کرواکر سارا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈالنے کی سازش کررہی ہے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان گندم سبسڈی ایشو کا شوشہ چھوڑ کر اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے جبکہ کی وفاقی حکومت وزیراعلی اور اس کی لوٹی ہوئی ایک ایک پیسہ کی وصولی اور کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کیلے گلگت بلتستان نیب کو سختی سے ہدایات دے چکی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے نامزگی اور گورنر راجہ جلال کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد بہت سارے معملات کا حل نکل آئے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان الیکشن 2015 میں کے ہوے اپنے وعدے پورے کریں اور عوام کو گمراہ نہ کریں۔انہوں نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نے کیئے ہوئے میگا کرپشن اور اقرباء پر وری اور مند پسند افراد کو نو کریو ں پر بھر تی کر کے کئی سالوں سے کام کرنے و الے تمام کنٹر یکٹ اور کنٹی جنٹ ملازمین کے ساتھ نا انصافی کی گئی اور ان تمام غیر قانو نی طر یقہ سے کرنے والے تر قیا تی کاموں میں کرپشن کی ریکاڈر تو ڑ دی اور پاکستان تحر یک انصاف وفاقی حکومت کی طرح گلگت بلتستان میں بہت جلد کارروائی کر کے کرپشن میں ملوث وزراء اوربیرو کریٹس کو جیل بھیج دیا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں