گلگت(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں پر نظرثانی کرتے ہوئے گلگت تا شدورچکدرہ روڈ منصوبے کو سی پیک سے نکال دیا ہے،سرکاری زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ کے زریعے سی پیک کے متبادل سٹرک کی تعمیر کے سابق وفاقی حکومت کے اس میگا منصوبے کو سی پیک میپ سے نکال دیا ہے جس پر گلگت بلتستان حکومت نے وفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے سرکاری زرائع نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان اور وزیراعظم عمران خان کے مابین ملاقات میں سابق وفاقی حکومت کے منصوبوں جاری رکھنے کی بات کی گئی تھی تاہم وفاقی حکومت نے گلگت چترال ایکسپریس وے منصوبہ،گلگت بلتستان ویمن یونیورسٹی،اور میڈیکل کالج کی تعمیر کے میگا منصبوں پر فنڈز کی اجراء کو روک لیا ہے۔
653









