سکردو(پ۔ر) پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلتستان ڈویژن کی سکریٹری اطلاعات خدیجہ اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی اور گورنر کو دوروں اور ملاقاتوں سے فرصت ملے تو خطے کے مسائل پر کچھ توجہ دیں ، گورنر ایسے مبارکبادیاں وصول کر رھے ھیں جیسے انہوں نے کوئی بڑا معرکہ سر کر لیا ھو ، شاہانہ طرز زندگی کا شوق ھے تو گھر پر بیٹھ کر یہ شوق پورا کریں ، حکومت نے مراعات عوام کی خدمت کے کیے دیئے ھیں نہ کہ عیاشی کے لیئے ، روایتی سیاست سے ہٹ کر عوامی مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو عوام احتساب کرے گی ،عوامی نمائندے خود کو حکمران سمجھنے کے بجائے خود کو عوامی خدمت گار سمجھ کر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں منتخب نمائندوں کا کام قانون سازی ھے لہذا حکومت خطے کے آئینی سمت کے تعین کے لیے اے سی پی بلائے ۔ خالصہ سرکار، حق ملکیت اور سٹیٹ سبجکٹ رول جیسے اھم معاملات پر اعوان میں بحث وقت کی سب سے اھم ضرورت ھے ،آج اگر عوامی منتخب نمائندوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو آنے والی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ھوگا، پیپلز پارٹی عوامی مسائل پر سیاست کرتی ھے لہذا ھم ہر اس اشو پر بات کریں گے جسکا براہ راست تعلق عوام سے ھو ،
673









