سکردو(پ۔ر) پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے زیر اہتمام پیپلز سکریٹریٹ سکردو میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی تقریب منقعد ہوئی تقریب میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ملک اور جمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سکردو کے صدر وزیر وقار علی اور سیئنر رہنما عباس پاروی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ عصر حاضر کی واحد خاتون ہیں جنہوں نے جمہوریت کےلئے نہ صرف خود قربانیاں دیں ہیں بلکہ انکے شوہر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو,انکے دونوں بیٹوں اور بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی وطن عزیز کی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پاکستان کی تاریخ میں صرف دو خواتین کو قومی سطح پر مادر کا خطاب ملا جن میں مادر ملت فاطمہ جناح اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو شامل ہیں۔بیگم نصرت بھٹو نے مشکل ترین حالات میں نہ صرف خاندان کو سنبھالا اور ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کو ڈیل کیا بلکہ آمر وقت کا مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی کو بھی سہارا دیا۔تقریب کے آخر میں بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
721









