730

تفرقات مٹائیں، مشترکات پر بات کریں، فورس کمانڈر

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے کہاہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے پاکستان اور گلگت بلتستان کا رشتہ سر اور دھڑ کا ہے طلبہ اپنے ذہنوں کو کھولیں اور کشادہ رکھیں عوام تفرقات کو مٹائیں اور مشترکات پر بات کریں ہم سب ملکر گلگت بلتستان کو عظیم خطہ بنائیں گے پاک فوج تمام معاملات پر نگاہ رکھتی ہے عوام منفی افواہوں اور باتوں پر کان نہ دھریں پاکستان فوج گلگت بلتستان کو عظیم خطہ بنائیں گے پاک فوج تمام معاملات پر نگاہ رکھتی ہے عوم منفی افواہوں اور باتوں پر کان نہ دھریں پاک فوج گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی ، خوشحالی اور امن سلامتی کیلئے اپنا کردارادا کر ے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے بلتستان یونیورسٹی کے پہلے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میں نے درجنوں ملکوں کا دورہ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام سے زیادہ محب وطن کہیں نہیں ہیں یہاں کے لوگوں نے ملک کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں یہاں کے غازی ، ہیروز او ر شہداء ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں غازیوں اور ہیروز کیلئے خصوصی ہیلتھ کارڈ بنائے جائیں گے اور انہیں مفت علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گیا ہے دور افتادہ علاقوں میں بھی چھوٹے چھوٹے بچے سکول جاتے ہیں جب میں دیگر صوبوں میں جاتا ہوں تو کہتا ہوں کہ چلنا ہے تو گلگت بلتستان چلیں سیکھنا ہے تو گلگت بلتستان کے لوگوں سے سیکھیں کیونکہ یہ سب کی سرزمین ہے گلگت بلتستان ہمارا اپنا گھر ہے اس کی تعمیر وترقی خوشحالی ”ٹیم گلگت بلتستان” تشکیل دی جائیگی جس میں علاقے کے عمائدین معززین طلبہ میڈیا سے وابستہ افراد شامل ہوں گے بلتستان یونیورسٹی نے مختصر وقت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جو قابل ستائش ہے گلگت بلتستان کے مسائل کا داراک ہے ان کے حل اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے فوج اپنا کردارادا کرے گی ہم سب مل جل کر کام کریں گے علاقے کی روایات اور اسلامی تشخص کا بھی خیال رکھا جائیگا میں تجویز دیتا ہوں کہ سکردو روڈ کا نام شاہراہ بلتستان رکھا جائے تاکہ علاقے کی اہمیت افادیت کو ملکی سطح پر اجاگر کیا جاسکے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاحت کو وسیع بنیادوں پر فروغ دیا جائیگا خپلو ، منی مرگ ،کھرمنگ ، شریٹنگ میں بھی سیاحوں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی علاقے کے معذور اور مستحق افراد کو سی ایم ایچ میں مفت علاج ومعالجے کی سہولیات دی جائیں گی تعلیم سے محروم بچوں کی مالی معاونت کریں گے کوئی بچہ اب تعلیم سے مالی کمزور کی وجہ سے محروم نہیں رہ سکے گا گلگت بلتستان کے عوام تیاری پکڑلیں آئندہ سال علاقے میں بڑے سیاح آئیں گے علاقے کے نوجوانوں کو فنی تربیت بھی دی جائے گی پورے گلگت بلتستان سے ایک ہزار نوجوانوں کو مختلف جگہوں پر فنی تربیت دی جائے گی تمام اخراجات پاک فوج برداشت کر ے گی اور یہ کام چند دنوں میں شروع ہو گا جو نوجوان فنی تربیت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ تیاری شروع کریں فوج علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے بھرپور طریقے سے کام کرے گی سول انتظامیہ کے ساتھ ہم تعاؤن کریں گے عوام کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے تعلیمی اداروں میں ہمارا آنا جانا لگا رہے گا پرائمری کے طالب علم کے پاس بھی ہم پہنچیں گے تعلیم اور معاشی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے بلتستان یونیورسٹی وفاقی درسگاہ ہے اس میں ہر رنگ ونسل کے لوگ پڑھ سکتے ہیں اس میں ”ڈپارٹمنٹ آف گلگت بلتستان” بھی قائم کیا جائے گا تاہم علاقے کے بچوں کو تاریخ اور قدیم روایات کے بارے میں بھی تعلیم دی جاسکے جو کہکشاں گلگت بلتستان میں ہے وہ کہیں نہیں ہے انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈز کیلئے میں دس لاکھ روپے دیتا ہوں اگر تعلیمی ترقی کیلئے دس ار ب روپے بھی دینا پڑے تو دیں گے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام مطمئن رہیں ہم ان کی خدمت اور فلاح کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں اب علاقے کے غریب ایف سی این اے کے وی آئی پی ہوں گے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دوسروں کیلئے استعمال نہ ہوں ذہنوں کوکھلا رکھیں منفی سوچ رکھنے والوں کی باتوں میں نہ آئیں پڑھے لکھے نوجوان تحقیق پر توجہ دیں اور ریسرج کریں ہر سنی سنائی بات پر عمل نہ کریں ہم اب کم مراعات یافتہ طبقے کو ساتھ لے کر چلیں گے کیونکہ گلگت بلتستان شہیدوں کی سرزمین ہے گلگت بلتستان پاکستان کا غرور ہے عوام مثبت اور تعمیر سوچ رکھیں تو خطہ نمبرون ترقی یافتہ خطہ بن جائیگا ہمیں باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بات کرنا ہو گی گلگت بلتستان میں منعقد ہونیو الے الحاق پاکستان پروگرام میں بلتستان کے غازیوں اور میڈیا کے فرد کو بھی شامل کرایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں