713

بغیر اجازت چین کے دورے پر گورنر گلگت بلتستان نے چیف سیکرٹری کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے وزیراعلیٰ کا خط لکھ دیا

گلگت بغیر اجازت چین کے دورے پر گورنر گلگت بلتستان نے چیف سیکرٹری کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے وزیراعلیٰ کا خط لکھ دیا ہے، ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے گزشتہ ہفتے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کیاتھا لیکن اس دورے کی گورنر سے کوئی اجازت یا این او سی نہیں لیا تھا، نہ ہی وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لایا گیا، گورنر چونکہ صوبے کا آئینی سربراہ ہوتا ہے، اس لیے چیف سیکریٹری آئینی طور پر گورنر کے ماتحت ہوتا ہے اور وفاقی رولزآل پاکستان یونیفائڈ گروپ کے شیڈول فور کے رولز 12کے تحت گریڈ 18سے اوپر کے افسران کے غیر ملکی دورے کیلئے گورنر کا این او سی لازمی ہے ،چیف سیکرٹری نے اپنے دورے کے بارے میںگورنر سے این او سی نہیں لیا تھا، ذرائع کے مطابق گورنر نے چیف سیکرٹری کیخلاف جب وزیراعلیٰ کو لیٹر لکھ دیا تو یہ بھی انکشاف ہوا کہ دورے کے بار ے میں وزیراعلیٰ کو بھی کوئی آگاہ نہیں کیاتھا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر راجہ جلال نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی چیف سیکرٹری کیخلاف شکایت کی ہے، صدر کو بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کا رویہ ٹھیک نہیں کیونکہ یہ دورہ اتنا اہم نہیں تھا ، صدر مملکت کے دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری کو موجود ہونا چاہیے تھا ، اس کے بائوجود چیف سیکرٹری بلااجازت چین کے دورے پر چلے گئے،ادھر گورنر سیکرٹریٹ نے لیٹر کی تصدیق کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں