690

پیپلزپارٹی نے 2009ء سے 2014تک گلگت بلتستان کی حکو مت ، اداروں اور ملا زمتوں کی لوٹ سیل لگائی ،شمس میر

گلگت ( پ ر) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے امجد ایڈووکیٹ کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کا خا ندان گلگت بلتستان کی عوام ہیں ، جنہوں نے 2015کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کا مسیحا بنا یا ہے ۔شمس میر نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ اور اس کی جماعت چا لیس چوروں کا وہ ٹولہ ہے جس نے 2009ء سے 2014تک گلگت بلتستان کی حکو مت ، اداروں اور ملا زمتوں کی لوٹ سیل لگائی تھی ۔امجد ایڈووکیٹ نے اپنی انتہا پسندی سے گلگت بلتستان کو نوگوایر یا ز کا قبر ستان بنا دیا تھا ۔ انکے دور حکو مت میں بیگنا ہ لوگ مرتے تھے ، جیل ٹوٹتے تھے اور شہر کر فیوزدہ تھے ۔ اس ما فیاء نے کبھی مذہب ،کبھی قومیت اورکبھی علا قا ئیت پر سیا ست کرکے اپنے مفادات کا تحفظ کیا اور بھائی کو بھا ئی سے لڑوایا ،کا روباری لوگوں کیلئے زمین تنگ کر دی، استاد جیسے مقدس پیشے کو امجد ایڈووکیٹ ما فیا نے جس بے دردی سے فروخت کیا اس سے نسلیں تبا ہ کر نے کی کوشش کی ۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ کی ماضی کی حکو مت گلگت بلتستان کیلئے ایک ڈراونا خواب تھا ۔ پیپلزپارٹی سیا سی جماعت نہیں بلکہ نیلام گھر ہے اور امجد ایڈووکیٹ اس نیلا م گھر کا طارق عزیز ہے جہاں یہ نو کر یوں ، ٹھیکوں ،اداروں سے لیکر حکو مت اور پھر گلگت بلتستان کا بھی سودا کرنے کو تیار ہیں ۔ شمس میر نے کہا کہ یہ ما فیا اور انکا ماضی گلگت بلتستان کے ما تھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے جس نے اس علا قے کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچا یا ۔ امجد ایڈووکیٹ ۔وزیر اعلیٰ ، وزراء ، مشیروں کے تعمیر و تر قی کے وژن کو دیکھ کر مخبو ط الحواس ہوچکاہے۔شمس میر نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے معمار ہیں کیو نکہ سکر دو روڈ سے لیکر بلتستان یو نیورسٹی حفیظ الر حمن کی پہچان ہے۔ کینسر ہسپتال سے لیکر 4نئے اضلا ع وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے ۔ گلگت بلتستان کی عوام کو محفوظ خطہ دینا وزیر اعلیٰ کا کار نا مہ ہے ۔ مضبوط قیا م امن ، معاشی تر قی اور تر قی یا فتہ گلگت بلتستان حفیظ الر حمن کا کریڈٹ ہے ۔ قانون کی با لا دستی ، رٹ آ ف سٹیٹ ،میر ٹ پر 20ہزار ملا زمتوں کی فراہمی اور اداروں کا استحکام وزیر اعلیٰ کی کارکردگی ہے جسے آج عمران خان نے بھی تسلیم کیا ہے ۔ شمس میر نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کے تعمیر و تر قی کے ایجنڈ ے کو زمینی حقیقت بنا یا ہے ۔قانون کے مطابق حق حلا ل کی تنخوا ہ لی ہے امجد ایڈووکیٹ کی طرح نوکریاں فروخت نہیں کی ہیں ۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ نیب کو کھلے عام دعو ت ہے کہ وہ آئے اور امجد ایڈووکیٹ کے نیلا م گھر سے تحقیقات کا آغاز کر ے جنہوں نے زمین پر لوٹ مار کا بازار گرم کیا اور اب جب ا ن کی ا نا رکی، کر پشن اور لا قانو نیت کی دکانیں ہم نے بند کر دی تو امجد ایڈووکیٹ چور مچا ئے شور کا ڈرا مہ رچا رہا ہے ۔شمس میر نے کہاکہ یہ ما فیا گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی کا دشمن ہے۔ امجد ایڈووکیٹ اینڈ کمپنی وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کیخلا ف نہیں بلکہ جھوٹے اخباری پرو پیگنڈ ے کے ذریعے گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی اور قانون کی با لا دستی کیخلاف سازش کررہا ہے تاکہ یہ ما فیا ایک بار پھر گلگت بلتستان کو جنگل بنا دے جہاں لوٹ ما ر ہو ، غنڈہ گردی ہو اور کر فیو ہو ۔ لیکن امجد ایڈووکیٹ کا یہ خواب اور سازش ہم ناکام بنا ئیں گے اور قانون کی حکمرا نی قائم رہے گی گلگت بلتستان تر قی کرتا رہے گا اور امجد ایڈووکیٹ جیسے” داس ” ما فیاء کے عزائم کو خا ک میں ملا ئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں