وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور پاور پالیسی کے حوالے سے درکار ضروری قانون سازی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان ملک کا واحد صوبہ جس کا ترقیاتی بجٹ معاشی اصولوں کے تحت 100فیصد استعمال کیا جارہاہے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہاہے۔ ترقی کے اس سفر کو کسی صورت متاثر نہیں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں اور حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔ عوام کی معیار زندگی میں بہتری آرہی ہے۔امن وامان کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہر کوئی اپنا کردار ادا کررہاہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے کا ترقیاتی بجٹ عوامی مفاد کیلئے ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ سابقہ ادوار میں ترقیاتی بجٹ مختلف فیسٹیولز کیلئے استعمال کیا جاتا تھا جس کو ختم کیا گیا۔ سیاحت کے حوالے سے تمام پروگرامز کا انعقاد سپانسرز کے ذریعے کیا جارہاہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے شیڈول بینکوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیڈول بینکوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ بعد ازایں وزیر اعلیٰ نے ضلع نگر کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان دور دراز علاقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی دہلیز پر یقینی بنارہے ہیں۔ صحت، تعلیم اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے منصوبوں شروع کئے گئے ہیں۔وسائل کا منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد ضلع نگر کا تفصیلی دورہ کریں گے۔
692









