پارلیمانی سکریٹری برائے پانی وبجلی میجر(ر) محمد امین نے کہاہے کہ ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کے مسائل کے حل کیلئے فوری طورپر سپیکر حاجی فدا ناشاد اور سینئر وزیر حاجی اکبر تابان وزیر اعلیٰ سے رابطہ کریں کیونکہ صحت کی وزارت وزیر اعلیٰ کے پاس ہے وزیر اعلیٰ ہسپتال کیلئے پانچ کروڑ کی گرانٹ دیں گے تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے یہ بلتستان کے منتخب نمائندوں کی سستی اور غفلت ہے کہ انہوں نے آج تک وزیر اعلیٰ سے ہسپتال کے مسئلے پر بات نہیں کی اگر بروقت وزیر وزیر اعلیٰ سے رابطہ کیا جاتا تو ہسپتال کے مسائل فوری طورپر حل ہو جاتے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کو چاہئے کہ وہ ہسپتال کے سنگین مسائل کا نوٹس لیں اور ہنگامی طورپر پیکیج کا اعلان کریں سکردو میں ادویات ناپید ہو نا کوئی معمولی بات نہیں ہے یہ انسانی صحت کا مسئلہ ہے اس لئے ہسپتال کے مسئلے کے حل کیلئے ہنگامی طورپر کوششیں کرنی چاہیں اگر نمائندوں نے ہی ذمہ داری کامظاہرہ کیا تو فوج بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی فورس کمانڈر گلگت بلتستان احسان محمود خان نہایت ہی انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں ہسپتال کے مسئلے کے حل کیلئے ان سے بھی مدد اور رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے وہ حکومت کے ساتھ بھرپور طریقے سے تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گورنر راجہ جلال حسین مقپون کی کارکردگی شاندار ہے اب تک جتنے گورنر گزرے ہیں ان سے ان کی کارکردگی بہت ہی بہتر ہے وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاؤن کر رہے ہیں جن لوگوں کو گورنر سے کچھ نہیں ملا ہے وہ ان پر صوبائی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کا الزام عائد کر رہے ہیں میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں کہ گورنر صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کررہے ہیں انہوں نے کبھی محاذ آرائی کی بات نہیں کی صوبائی حکومت اور وفاق کے مابین رابطے کیلئے راجہ جلال حسین مقپون پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ان پر صوبائی حکومت کے ساتھ محاز آرائی کرنے کا الزام لگانے والے غلط فہمی کا شکار ہیں میرے راجہ جلال سے گہرے مراسم ہیں انہیں ذاتی طورپر جانتا ہوں وہ خاندانی شخصیت ہیں ان کی سوچ بہت ہی مثبت ہے بعض لوگ ان پر تنقید کر کے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
827









