گلگت(چیف رپورٹر) عوام کو چونا لگانے والے 4قصابوں کو انتظامیہ نے جیل بجھو دیا۔ماہ رمضان میں بھی غیر قانونی جو بھی کام کرے گا اور زائد منافع خوری کرے گا ان کو جیل بھیج دیا جائے گا۔عوامی شکایات پر ڈاکٹر مشتاق احمد نے قصابوں کو گرفتار کرکے ایگزیکیٹو مجسٹریٹ اصغر خان کے عدالت میں پیش کردیا جس پر مجسٹریٹ اصغر خان نے تمام گواہوں کے بیانات سننے کے بعد چاروں قصابوں کو جیل بھیج دیا اس موقع پر انھون نے کہا کہ جو بھی تاجر عوام سے زائد منافع خوری کرے گا اس کی سزا جیل ہوگی لہذا وہ قانون کے پابندی کو یقینی بنائے اور زائد منافع خوری سے باز اجائے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی تاجر زائد منافع خوری کرے تو فوری طور پر ضلع انتظامیہ سے رابطہ کرے اور شکایات درج کرائے تاکہ ہم ایسے منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرسکے۔
771









