استور(چیف رپورٹر) استور ٹی۔10 سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر استور ولی خان اور اسسٹنٹ کمشنر استور زید احمدکی استور یوتھ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی تعریف اور 10,10 ہزار روپیانعام کا علان کرتے ہوئے ایونٹ کے آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور ولی خان نے کہا کہ استور ٹیَ۔ٹین سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کو استور شہید عبدالوہاب کلب ٹیم میں شامل کیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا آئندہ سال GBSL کے لئے استور سے میرٹ پر ٹیم بھجا جائے گا اور استور ہائی اسکول گراونڈ کو بہترین انداز میں بنایا جائے گا تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر استور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت کم وسائل میں استور یوتھ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے ایک بہترین ایونٹ کا انعقاد کر کے استور میں ایک مثبت ترز اور پہلا ٹی۔10 ٹورنامنٹ رکھ کر پورے گلگت بلتستان کو ایک اچھا پیغام دیا ہے کھیل سے انسان کی آپس میں محبت اور بھائی چارگی فضامیں اضافہ ہوتا ہے اور دوسروں کے لئے بھی ایک اچھا پیغام دینے میں کامیاب ہوجاتا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات اور کامیاب ایونٹ پر 10 ہزار روپے کے انعام چیئرمین ارشاد ملک کو دیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنر استور زید احمد نے بھی دس ہزار روپے AYDO کو دینے کا بھی علان کیا جب کہ صدر پریس کلب استور سبخان سہیل نے AYDO کو دس ہزار روپے دینے کا علان کیا۔ستور یوتھ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین ارشاد ملک نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
721









