703

متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان نے 25 مئی سے پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

گلگت(پ-ر)متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان نے 25 مئی سے پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا. واضع رہے متحدہ اپوزیشن نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے خلاف شدید احتجاج کیا. گلگت میں جلسہ کیا اور اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دهرنہ بھی دیا مگر حفیظ سرکار گلگت بلتستان کے عوام پر ظالمانہ آرڈر جبری طور پر نافذ کرنے پر تلی ہوئی ہے. متحدہ اپوزیشن نے تمام آئینی دروازوں پر دستک دی مگر کہیں سنوائی نہیں ہوئی تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے. متحدہ اپوزیشن نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ظالمانہ آرڈر 2018 کے خلاف 25 مئی احتجاجی مظاہرے شروع کریں اور اس ظالمانہ آرڈر کے مسترد ہونے تک احتجاجی سلسلوں کو جاری رکهیں. تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دهرنے کے بعد اب پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے. 25 مئی سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگا. واضع رہے 24 مئی کو مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان آرڈر 2018 کو جبرا مسلط کرنے جا رہی ہے جو گلگت بلتستان کے عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں