گلگت(مہتاب الرحمن) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی ناہلی کے باعث ترقیاتی بجٹ کا استعمال نہیں ہورہا ہے،دوسال میں ساڑھے سات ارب روپے لیپس ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی نااہلی سے صوبے ہیں گزشتہ دوسالوں کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ممبران اسمبلی کی تین سال میں صرف ایک اے ڈی پی منظورہوئی ہے باقی دوسالوں کی اے ڈی پی کے لئے مخص فنڈز لیپس ہوگئے ہیں جس کی لاگت ساڑھے سات ارب روپے ہیں۔اذان سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی نااہلی کے باعث وفاقی حکومت نے فنڈز ورک لیا ہے ایسی نااہل حکومت کو ایک ٹگہ کا فنڈز بھی نہیں ملنا چاہیئے جو تین سالوں میں صرف ایک اے ڈی پی منظوری کی ہو،پہلے دو سالوں کے لئے جاری فنڈ زکس منصوبے پر خرچ کیا گیا ہے ترقیاتی بجٹ کہاں خرچ ہوا ہے کوئی اتہ پتہ ہی نہیں ہے ایسے میں وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کی کیسے بجٹ فراہم کریگی۔گلگت بلتستان میں ترقیاتی ؑعمل رکنے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،رکن اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہانایاں بنانے میں بڑے ماہر ہیں مگر ان کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ تین سالوں کے دوران ممبران اسمبلی کے دواے ڈی پی غائب ہیں۔جبکہ سکھ منصوبوں پر جو کام ہوا ہے وہ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری پلانگ کی مرعون منت ہے۔
636









