625

18 نومبر کو ہونے والا جلسہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے نیک شگون ثابت ہوگا جبکہ چئیر مین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کی آمدخطے کی نئی تاریخ رقم کرے گا-سُمیرا انجم

گلگت(چیف رپورٹر) پی پی پی گلگت بلتستان شعبہ خواتین سب ڈویژن دنیور کی صدر سُمیرا انجم نے کہا ہے کہ 18 نومبر کو ہونے والا جلسہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے نیک شگون ثابت ہوگا جبکہ چئیر مین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کی آمدخطے کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔اُنہوں نے کہا ہے کہ قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان قاضی نثار احمد و قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کی پارٹی کے حق حاکمیت و حق ملکیت کے سلسلے میں ہونے والے تاریخی جلسے کی بھر حمایت اور قائد پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہہ کے دونوں جید علماء نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے قوم پر احسان کردیا ہے جس کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان دونوں قائدین کے مشکور ہیں۔سُمیرا انجم نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام قوم کے روشن مستقبل کے لئے حقِ حاکمیت و حقِ ملکیت کے جلسے میں اپنی جوق درجوق شرکت کے زریعے سے کامیاب بنا کر زندہ دل اور باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیں۔اُنہوں نے کہاہے کہ خطے کے روشن مستقبل اور مسائل کے حل کے لئے قوم نوجوان مرکزی قیادت بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی قیادت ممتاز قانون دان امجد ایڈووکیٹ کو اُمید کی آخری کرن سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں