گلگت(آزان نیوز)سوست میں تاجروں کا دھرنا پانچواں روزبھی جاری حکومت کی جانب سے تاحال تاجروں کے ساتھ کوئی بھی مذاکرات سامنے نہیں آئے ہیں اور تاجروں کی کور کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایک روز کے اندر وی بوک سمیت دیگر چارٹرآف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں ہوا تو یہ تحریک پورے گلگت بلتستان میں پھیلا دی جائے گی تاجروں نےمیڈیا کوبتایا ہے کہ اس وقت سوست بارڈر پر تاجر دھرنے میں ہیں اورحکومت مکمل خاموش ہے 2ماہ سے چائنا ٹریڈ بند ہے اور آہستہ آہستہ تاجر سٹرکوں پر نکل آئینگے ابھی تو صرف سوست میں دھرنا ہے اس طرح تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگا کر ظالمانہ قوانین کو ختم نہیں کیاگیاتو پورے گلگت بلتستان سے تاجر سٹرکوںپر نکل آئینگے ۔تاجروںنے حکومت کی جانب سے غیر ذمہ داری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے اس خطے میں اس قسم کے مسائل پیداکرکے موجودہ حکومت ہمارے دشمن ملک کو موقع فراہم کررہی ہے اور ہم ملک پاکستان کو چلانے والے ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مزید حالات بدتر ہونے سے بچانے کیلئے مداخلت کرکے تاجروں کے جو مسائل ہیں انکو فوری حل کریں تاجروں کا کہنا ہے کہ اس وقت چائنا سے کنٹینرزآکر رکے ہوئے ہیں اور چائنا ڈرائیورز بھی موجود ہیں حالات مزید بدتر ہوگئے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو عید کی نماز بھی سوست میں ادا کی جائیگی اور اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹائیں گے ابھی صرف دھرنا ہے آگے سوست ڈرائی پورٹ بھی بند ہوگا اور جو چھوٹے کاروبار ہیں انکے ساتھ زیادتی ہے ساتھ ہی دیگر تاجروں کوبھی مزید مسائل میں ڈالا گیا تو کے کے ایچ کو ہی بلاک کردیا جائیگ انہوںنے کہا کہ ابھی تک حکومت نے کوئی بھی رابطہ نہیں کیا ہے اور ہم ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوری حل کرانے کیلئے کرداراداکریں ۔
635









