599

KIUمیں بوائز ہاسٹل و سپورٹس کمپیلکس کی تعمیر کے لیے 31کروڑ63لاکھ کی منظوری مل گئی

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بوائز ہاسٹل اور سپورٹس کمپیلکس کی تعمیر کے لیے 31کروڑ 63لاکھ روپے کی منظوری مل گئی۔ اس اہم منصوبے کی منظوری سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیوپی)کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر شبیر حسین نے منصوبے کی پی سی ون پیش کی اور اس منصوبے کی اہمیت و ضرورت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں کافی بحث و مباحثہ ہونے کے بعدکے آئی یو میں 31 کروڑ 63 لاکھ کی لاگت سے بوائز ہاسٹل اور سپورٹس کمپلیکس پی سی ون کی منظوری دی گئی۔اس میگا پراجیکٹ کی منظوری سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم دوردراز علاقوں سے آنے والے طلبا ء کے رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجانے سمیت طلبہ و طالبات کو کھیلنے کے لیے بہتریں پلیٹ فارم میسر آئیگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے کے آئی یو کے لیے اس اہم منصوبے کی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں