سال 2018-19 کے بجٹ تقریرمیں وزیرخزانہ حاجی اکبر تابان نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہسپتالوں میں مریضوں کی خوراک ،ادویات ،آکسیجن و دیگر ضروریات کیلئے رواں سال مختص کردہ رقم جوکہ 18کروڑ94لاکھ 31ہزار تھی کو بڑھا کراگلے مالی سال کے لئے 33کروڑ 10لاکھ 85ہزار روپے تجویز ہے جو رواں مالی سال کی نسبت 75فیصد زیادہ ہے اس طرح گزشتہ مالی سال کی طرح اس سال بھی حکومت پہلی کلاس سے کلاس دہم تک کے 1لاکھ 62ہزار طلباء وطالبات کو مفت کتابیں دینے کا پروگرام جاری رکھنا چاہتی ہے جس کیلئے 7کروڑروپے مختص کرنے کی تجویز ہے تمام سرکاری سکولوں اورکالجوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے نگرانی کے طریقہ کار کو مزید بہتر اور منظم بنایا جائیگا۔انہوںنے بتایا کہ رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال میں بھی دور دراز علاقے کے لوگوں کی سہولت کیلئے 2500فری میڈیکل کیمپس لگانے کا پروگرام ہے کم از کم 6500افراد کو مفت ادیوات فراہم کرنے کا ہدف ہے معذور افراد میں 600وہیل چیئر ،عینک اور آلات سماعت تقسیم کئے جائینگے 800مرد و خواتین کو ووکیشنل تربیت دی جائیگی 600خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی جائینگی مزید برآں 500یتیموں اور بیوائوں میں وظائف بھی تقسیم کئے جانے کی تجویز ہے۔
695









