استور(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی استور کے صدر عبد الحمید خان نے کہا کہ پکورئی داس ہائیڈل پراجیکٹ کی ناکامی کے بعد پراجیکٹ کاسٹ دوبارہ ریوائس محکمہ کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے ہوا ہے۔بارہا عوامی مطالبے کے باوجود نیب گلگت بلتستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ نیب جلد از جلد تحقیقات کرے اور ہمیں بھی طلب کرے۔منسٹر فرمان آپنوں پر نوازشات کررہے ہیں۔آپنے مخصوص بندوں کو نوازنے کی پالیسیاں ابھی تک جاری ہیں۔ محکمہ ایل بی۔اینڈ۔آر۔ڈی نے بلدیاتی سکیمیں منسٹر کی ہدایات پر ریوڑیوں کیطرح مسلم لیگیوں میں بانٹی ہیں۔ فرمان علی اس کرپشن کے ذمہ دار ہیں۔اے۔ڈی۔پی کی سکیمیوں سے ہٹ کر بھی آیڈیشنل سکیمیں منظور کروا کر صرف آپنوں کو نوازا گیا ہے۔لوکل گورنمنٹ کی سکیمیوں سے منسٹر فرمان کے گھر کی تعمیر ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کی تقریبا آٹھ سالوں سے ناقص کھمبے لگائے جارہے ہیں ۔اور آپنے من پسندوں کو ٹھیکے دئے جارہے ہیں۔ جبکہ بجلی صرف تین گھنٹے کے لئے گزشتہ دو سالوں سے جنریٹر کے ذریعے دی جارہی ہے
687









