679

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فوڈ اینڈ ایگرکلچر کے وفد کی ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد سے ملاقات فوڈاینڈ ایگرکلچر کے شعبہ پر مل کرکام کرنے پر اتفاق 

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فوڈ اینڈ ایگرکلچر کے وفد کی ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد سے ملاقات
فوڈاینڈ ایگرکلچر کے شعبہ پر مل کرکام کرنے پر اتفاق 
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈین لائف سائنسز پروفیسرڈاکٹر خلیل احمد سے اقوام متحدہ کے ادار ہ برائے خوارک و زراعت کے نمائندہ برائے پاکستان مس مینادولت چاہی اور جانا کیر ی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے ڈاکٹر خلیل احمد کو مستقبل میں شعبے خوراک و زراعت کے شعبہ کی ترقی میں تعاون و مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ۔اور مستقبل میں KIUکے ساتھ مل کر خوراک و زراعت کے شعبے میں ترقی کیلے تعاون اور مشترکہ تحقیقی کام کرنے کا یقین دلایا ۔ملاقات کے بعد وفد نے شعبہ فوڈا ینڈ ایگر کلچرکا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ پروفیسرزڈاکٹر سرتاج علی اور ڈاکٹر سادات شیر خان نے وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے شعبہ میں جاری نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ وفدنے شعبہ فوڈاینڈ ایگرکلچر کے دورے کے دوران یونیورسٹی کی جانب سے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فراہمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کرانے پر شکریہ ادا کیا۔
KIU میں ایک روزہ جاب فیئر28ستمبر کو منعقد کیاجائے گا
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 28ستمبرکوایک روزہ جاب فیئر کا انعقاد کیاجائے گا۔ایک روزہ جاب فیئر میں طلباء کو ملک کے مقبول بینکوں میں ملازمت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے سمیت بنکنگ کے شعبے کے حوالے سے شعور و آگاہی دلایاجائے گا۔ایک روزہ جوب فیئر کا انعقاد KIUکے شعبہ فوڈاینڈ ایگریکلچر ،کیرئیر ڈولپمنٹ سنٹر او ر سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اشتراک سے ہوگا۔ ایک روزہ جاب فیئر میں ملک بھر کے12 معروف کمرشل بنک شرکت کررہے ہیں ۔جو طلباء سے سی ویز جمع کرکے طلباء سے انٹرویو لینگے ۔انٹرویو میں کامیاب ہونے والے طلباء کو ملک کے معرو ف کمرشل بنکوں میں ملازمت کرنے کا موقع فراہم کیاجائے گا۔
KIUبین الشعبہ جاتی باسکٹ بال میں شعبہ بزنس منیجمنٹ نے شعبہ تعلقات عامہ کو شکست دیگر کھیل اپنے نام کردیا۔
شعبہ بزنس منیجمنٹ سائنسز کے طالب علم توثیق حیدر چنگیزی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بین الشعبہ جاتی باسکٹ بال کے سنسنی خیز مقابلے میں شعبہ بزنس منیجمنٹ نے شعبہ تعلقات عامہ کو شکست سے دوچار کردیا۔بین الشعبہ جاتی مقابلہ شعبہ بزنس منیجمنٹ اور تعلقات عامہ کے مابین کھیلا گیا۔جس میں بزنس منیجمنٹ کی ٹیم نے 7کے مقابلے میں میں 10 پوائنٹ سے میچ اپنا نام کر دیا۔باسکٹ بال میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شعبہ بزنس منیجمنٹ کے طالب علم توثیق حیدرچنگیزی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے انفرادی طور پر پانچ پوائنٹ اسکور کئے۔ یاد رہے بین الشعبہ جاتی باسکٹ بال کا اگلا میچ بہوئرل سائنس اور بیالوجیکل سائنس کے ما بین 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں