گلگت(چیف رپورٹر) امنہ انصاری نے راجہ جلال کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کو پھاڑ کو واپس کردیا جبکہ راجہ جلال کو پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔باخبر زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اخباری بیانات پر امنہ انصاری کو راجہ جلال نے شوکاز نوٹس بھیجا تھا جس پر امنہ انصاری نے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر راجہ جلال کو اسی لفافے میں ہی شوکاز نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پی ٹی ائی گلگت بلتستان کی میں صدر ہوں لہذا اپ صدارت کا نام استعمال نہ کرے ورنہ اپ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔یار رہے کہ امنہ انصاری اور راجہ جلال کے نام پر پاکستان تحریک انصاف دو مختلف گروپوں میں تقسیم ہے تاہم اس حوالے سے مرکزی قیادت مکمل طور پر خاموش دکھائی دے رہی ہیں۔
734









