گلگت(نامہ نگارخصوصی)وزیرسیاحت ثقافت اورکھیل فدا خان فدا نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے مخالفت کرتے ہیں مخالفت برائے اصلاح ہونی چاہیے اپوزیشن نے گلگت بلتستان آرڈر 2018کے حوالے سے ان کیمرہ سیشن سے انکار کیا حالانکہ ان کیمرہ سیشن اپوزیشن کی ڈیمانڈ پر بلایاگیا تھا فدا خان فدا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر 2018آرڈر 2009سے بہتر ہے جبکہ آرڈر 2018میں بہتری کی مزید گنجائش موجود ہے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان آرڈر کے حوالے سے کئی سیشن رکھے گئے مگر اپوزینش نہیں آئی گلگت بلتستان ہم سب کا یہ صرف 4ممبران آرڈر 2018کی مخالفت کرتے ہیں گلگت بلتستان میں جمہوریت ہے اوراسمبلی میں ہماری اکثریت ہے بزور طاقت اکثریت کی رائے کو دبایا نہیں جاسکتا ہے اپوزیشن کی طرف سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہورہی ہے انہوںنے کہا کہ جن کے پاس دلائل نہیں ہوں وہ واک آوٹ کرتے ہیں اگر دلائل ہوں تو ہمارے ساتھ بیٹھ کربحث کرتی حکومت ہر وقت اپوزیشن کوسننے کو تیارہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں پرامن حالات ہونے کی وجہ سے نیشنل اورانٹرنیشنل سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا ہے امن وامان موجودہ حکومت پاک فوج سیکورٹی اداروں اور عوام کے تعان سے قائم ہوا ہے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقے میں امن و امان کی فضاء کوقائم رکھیں سیاحوں کیلئے اس دفعہ پٹرول اوراشیاء خوردونوش کی کمی نہیں ہوگی سیاحوں کیلئے انفارمیشن سنٹر قائم کئے جاچکے ہیں جہاں سے سیاح رہنمائی لے سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس ،سرفہ رنگہ کا ریلی ،شندور پولو ٹورنامنٹ ،کرکٹ لیگ ،فٹ بال اور والی بال ٹورنامنٹ کروائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں تخم ریزی جیسے فیسٹول کیلئے حکومت معالی معاونت فراہم کررہی ہے ضلع غذر کو سیاحوں کیلئے روشناس کروایا ہے ضلع غذرمیں سمر ایونٹ کروایا اورآئندہ سال خلتی جھیل پر سمر ایونٹ منعقد ہونگے یسین کو باقاعدہ سب ڈویژن بنایاگیا بلکہ اے سی کولاکریسین میں بٹھایا ہے ہماری منزل گوپس یاسین اورداریل تانگیر کو ڈسٹرکٹ بنانا ہے ۔اپوزیشن اورپولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کی مذمت کرتے ہیں لیکن جب حکومت یا مقامی انتظامیہ نے کسی علاقے کو جب ریڈ زون کا درجہ دیا تو ریڈ زون کی حفاظت بھی کی جاتی ہے جب ریڈ زون میں حملہ آور داخل ہونے کی کوشش کرگا تو ان کوروکنا ضروری ہوتا ہے اپوزیشن کو ہمارے ترقیاتی سکیموں اور اچھے کاموں کی تعریف بھی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ذاتی کوشش سے غذر چترال روڈ کو سی پیک میں شامل کروایا جب سی پیک کی ٹیم گلگت آئی تو ذاتی طورپر میٹنگ کی اور غذرچترال روڈ کی افادیت اورمستقبل بارے میں انہیں بتایا غذر چترال روڈ کو مستقبل میں سنٹرل ایشیاء تک وسعت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ سلفی پل ہماری حکومت کی کوششوں سے بروقت مکمل ہوا جبکہ شیر قلعہ بھی جلد مکمل کیا جائیگا کے آئی یو غذر کیمپس کا افتتاح رمضان کے فوراً بعد کیا جائیگا۔اشکومن پونیال جبکہ گاہکوچ میں سٹرکوں کا جال بچھایا جاراہے گاہکوچ کیلئے 46کروڑ روپے سے واٹر سکیم جبکہ گاہکوچ ویسٹ مینجمنٹ کی قیام کی تجویز زیر غورہے بیارچی سے برست تک کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل سیاحت کے فروغ کیلئے ڈبلیو ٹی مارٹ جرمنی اورانٹرنیشنل ٹورزم برلن میں کم وسائل کے باوجود شرکت کی جس سے انٹرنیشنل ٹورسٹ کا گلگت بلتستان کی جانب راغب ہوا۔
723









